لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر معروف نغمہ نگارجاوید اختر کا کہنا ہے کہ امن اورمحبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، اہل لاہور کی محبت کا شکریہ جنہوں نے اتنی عزت دی۔فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی رونق بڑھانے کیلئے لاہور آنے والے بھارتی جوڑے، معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے
شوہر، نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر کا کہنا ہے کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا، وہ اپنے ساتھ صرف اور صرف محبت لے کر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں۔قبل ازیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر فلمی و ادبی دنیا کی بڑی شخصیات ہیں، ان کے دورے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔