کراچی: اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بن کر اپنے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے کہا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہیں، ان کو سیاسی میدان میں کامیابی مبارک ہو، شنیرا وسیم نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان اپنے عظیم ملک کے مفادات کا بہترین اندازمیں تحفظ کریں گے، عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کرے گا۔