جيوترمٹھ کے شنکر اچاریہ واسو دیوانند نے کہا کہ بھارت میں ہندوؤں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ایسے میں ہر ہندو جوڑے کو 10، 10 بچے پیدا کرنا چاہیں۔
نئی دہلی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگپور میں منعقدہ مہاکنبھ میلے کے آخری روز حکومت سے جہاں قومی آبادی پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تو وہیں ہندوؤں سے اپیل کی گئی ہے کہ ہر جوڑا 10، 10 بچے پیدا کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اپیل جيوترمٹھ کے شنکر اچاریہ واسو دیوانند نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوؤں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ایسے میں ہر ہندو جوڑے کو 10، 10 بچے پیدا کرنا چاہیں۔ شنکر اچاریہ نے کہا ہندو دو بچوں کے اصول کو چھوڑ دیں اور 10 بچوں کے قوانین پر عمل کریں۔ اس کی فکر نہ کریں کہ انہیں کون پالے گا۔