پیرس(ایس ایم حسنین)ممتاز سماجی راہنما اور سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ظہیر ستی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو اپوزیشن کے احتجاج کو ملک کے خلاف غداری سے تشبیہ دینا شرمناک ہے۔شریف برادران فرعونیت کے علمبردار ہیں خود جلسوں میں ہمارے راہنمائوں کی عزتیں اچھالتے رہے جھوٹے پروپیگنڈے کرواتے رہے اور اب انہیں مہذب احتجاج بھی سازش نظر آرہاہے ۔
یہ مکافات عمل ہے جو پرویز رشید کی بیٹی اور مریم نواز کا سکینڈل آیا سیاسی مخالفین کی بہو بیٹیوں کی جعلی تصاویر بنانا اور ان کے ساتھ ہتک آمیز باتیں منسوب کرنا شریفوں اور انکے حواریوں کا پرانا وطیرہ رہا ہے اور اب انہیں خود بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شریف براداران حقیقت میں فرعون بن چکے ہیں اور جمہوری روایات کے منافی اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے حکومتی مشینری استعمال کر رہے ہیں ۔ شیریف برادران کا پر امن احتجاج کو سی پیک اور ملک کیخلاف سازش قرار دینا انکا انتہائی شرمناک فعل ہے اس پر شہباز شریف کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔