وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی کی آستانہ میں ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مخصوص کارروائیوں کے لیے پاک افغان تعاون یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاک افغان سربراہان میں یہ بھی طے پایا گیا کہ مخصوص کارروائیوں کی مانیٹرنگ اور تصدیق کا میکنزم بنایا جائے گا ۔صدر اشرف غنی اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین پر مشتمل رابطہ گروپ کو فعال بنایا جائے گا۔