لاہور: مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں تعمیر ہونے والے آزادی چوک فلائی اوور میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔ پنجاب اسمبلی میں جمع ہونیوالی آڈٹ رپورٹ کے مطابق آزادی چوک فلائی اوور کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آزادی چوک جنکشن کی تعمیر کے دوران افسران نے فرائض سے مجرمانہ غفلت برتی، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ذرائع کے مطابق میٹریل کی خریداری میں 4 کروڑ 42 لاکھ اور ویلڈنگ پلانٹ کیلئے 65 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے، غلط اعداد و شمار کے ذریعے ٹھیکیداروں کو 27 کروڑ سے زائد رقم ادا کی گئی جبکہ آزادی چوک کی تعمیر میں لکڑی کے کام کیلئے 5 کروڑ 59 لاکھ روپے بھی غیر قانونی طور پر ادا کیے گئے رپورٹ کے مطابق مختلف آئٹمز کی خریداری میں 24 کروڑسے زائد ادا کیے گئے جبکہ منصوبے پر خرچ ہونے والے 93 کروڑ 91 لاکھ روپے کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔