ٹورنٹو ( ویب ڈیسک) مریم نواز کا ایک جھوٹ پکڑا گیا ، کینیڈا کی عدالت نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ کیلبری فانٹ 2004 سے پہلے موجود ہی نہیں تھا ، کینیڈا میں بھی اس طرز کا ایک کیس سامنے آیا تھا ، جس میں کیلبری فانٹ کا جھوٹ پکڑا گیا ہے ،،کینیڈا کی ایک عدالت میں دائر مقدمے کے دوران کیلبری فونٹ نے ایک بار پھر معاملہ سلجھا دیا ہے دیوالیہ پن کے ایک مقدمے میں عدالت نے دو پراپرٹی ٹرسٹ کے جھگڑے میں جیرالڈ اور کیتھلین میک گوئے کے خلاف فیصلہ سنایا ہے،، جیرالڈ نے دعویٰ کیا کہ اس کی جائیدادیں بچوں کے لیے ہیں اور ٹرسٹ کے نام ہیں‘ اس کے ثبوت کے لیے جیرالڈ نے جو کاغذات پیش کیے ان پر 1995 اور 2004 کے دستخط ہیں‘ ٹرسٹ کے کاغذات دیکھ کر ہی عدالت کو پتا چل گیا کہ یہ جعلی ہیں‘ ان کے جعلی ہونے کی نشانی اس فونٹ نے کی، جس میں انہیں تحریر کیا گیا تھا،، عدالت نے ڈیزائن اور ٹائپوگرافی کے ماہر تھامس ڈبلیو فینی کی خدمات حاصل کیں‘ تھامس تقریباً دس سال ایڈوب میں کام کر چکے ہیں اور اپنے آپ کو فونٹ ڈیٹیکٹیو کہتے ہیں. انہوں نے دیکھا کہ لیج لاج کے کاغذات جنہیں 1995 کی تحریر بتایا جا رہا تھا، وہ کامبریا فونٹ اور ہمبر سٹیشن کے کاغذات کیلبری فونٹ میں تحریر کیے گئے ہیں. یہ دونوں فونٹس مائیکروسافٹ کی 2002 میں ڈویلپ کی گئی کلیئر ٹائپ فونٹ کلیکشن کا حصہ ہیں لیکن انہیں عام لوگوں کے لیے 5 سال بعد ونڈوز وسٹا اور آفس 2007 میں پیش کیا گیا،، اسی کیس کو اگرمریم نواز کے کیس کے ساتھ جوڑا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا ہے ،،