شریف فیملی آف شور کمپنیوں پر وضاحت پیش کرے ، ہم میں سے کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں :ٹوئٹر پر پیغام
اسلام آباد (یس اُردو) عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان حکومتی مشینری کے ذریعے سیاسی حریفوں کو بلیک میل کر رہا ہے ، جہانگیر ترین نے قرضہ معاف نہ کرانے کا دستاویزی ثبوت پیش کر دیا ، الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شریف فیملی کو آف شور کمپنیوں پر وضاحت پیش کرنی چاہیے ، شریف فیملی حریفوں کے خلاف روایتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔ حکومتی مشینری کے ذریعے سیاسی حریفوں کو بلیک میل کیا