آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سرنکولس نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی
اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرنکولس پیٹرک نے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں اور خطے میں قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ، جس میں خطے کی سیکورٹی، پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سرنکولس نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے ۔