پیرس (عمیر بیگ)ملک میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین کو دیا جائے میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے غیر ترجیحی منصوبے لیگی حکومت کی بدحواسی کا شاہکار ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہپہلے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے صحت تعلیم اور خوراک اور صاف پانی کے بعد لگژری سفر سے کسی کو انکار نہیں موجودہ حکمرانوں نے تین سال کے دوران عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ اس وقت ہر طرف افراتفری نظر آرہی ہے اس ملک کے عوام کوعمران خان کی قیادت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک وقوم کا مستقبل داؤ پر لگادیا اس حکومت نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اس کی تلافی کیلئے دو تین دہائیوں کا وقت درکار ہوگا