counter easy hit

شارجہ : جیولری شو میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی نمائش کیلئے پیش

Sharjah offers the world'

Sharjah offers the world’

شارجہ میں سجے واچ اینڈ جیولری شو میں اٹھاون کلو سونے سے بنی انگوٹھی اور سونے کا لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے
دبئی (یس اُردو) شارجہ میں مشرق وسطیٰ واچ اینڈ جیولری شو کا میلہ سجا ہے جہاں سونے کا بنا لباس اور دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی بھی نمائش کے لیے رکھی ہے ۔
شارجہ میں سجے واچ اینڈ جیولری شو میں دنیا کا سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی نمائش کے لیے رکھی ہے ۔ اٹھاون کلو سونے سے بنی انگوٹھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے ۔ اس شو میں سونے سے بنا لباس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے ۔چالیس ویں ایڈیشن میں ہانگ کانگ ، سنگاپور ، تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک سے جیولری لائی گئی ہے ۔ نو اپریل تک جاری رہنے والے اس شو میں ہزاروں سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔