یوں تو آپ نے سمندر پر چلتی کشتیاں دیکھی ہی ہوں گی لیکن جناب انسانی کشتی شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ان ہزاروں بچوں کو ہی دیکھ لیں جو انسانی کشتی بنانے کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں اور ٹیم ورک کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی کشتی بنا ڈالی بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ شارجہ میں ایک اسکول کے طالبعلم سفید، لال، سبز اور سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کئے ایک ساتھ جمع ہوئے اور 4 ہزار 8 سو 82 بچوں نے مل کر انسانی کشتی بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔