counter easy hit

شارجہ ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ

Sharjah Test: Pakistan batting fourth day

Sharjah Test: Pakistan batting fourth day

شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آج کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 87رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ اظہر علی45 اور سرفرازاحمد19رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنا کر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔کریگ بریتھ ویٹ نے پاکستان کے خلاف پہلی اور کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی، وہ 142رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ وہ بیٹ کیری کرنے والے ویسٹ انڈیز کے پانچویں بیٹسمین ہیں، انہوں نے318گیندوں کا سامنا کیا ، ان کی اننگز میں 11چوکے شامل تھے۔پاکستان نے 56رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی لیکن ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے غیر ذمہ داری سے وکٹیں گنوائیں۔ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر نے 17رنز پر سمیع اسلم، اسد شفیق اور یونس خان کی وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ کپتان مصباح الحق کا اسٹروک صورتحال کے مطابق خود کشی کے مترادف تھا گذشتہ روزٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر87رنز بنائے تھے۔ اظہر علی پہلی اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔ وہ45 اور سرفراز احمد19رنز بناکر ناٹ آئوٹ تھے۔ پاکستان کی برتری31رنز کی ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website