شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں پہلی جیت اپنے نام کرلی، تین میچوں پر مشتمل سیریز پاکستان نے دو۔ایک سے جیت لی۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے 114رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی،ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے صرف 39رنز درکار تھے ، جو اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے بنالئے۔
پہلی اننگز میں ناقابل شکست 142رنز بنانے والے بریٹھ ویٹ نے ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور دوسری اننگز میں بھی مشکل صورتحال میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے 60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ڈاؤرچ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 60رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بریٹھ ویٹ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آخری اسکور یہ رہا۔ پاکستان 281اور 208جبکہ ویسٹ انڈیز 337اور 154رنز 5کھلاڑی آؤٹ۔
شارجہ ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے نام رہا جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ابوظبی ٹیسٹ میں 133اور دبئی ٹیسٹ میں 56رنز سے شکست دی تھی، یوں سیریز دو، ایک سے پاکستان نے جیت لی۔