اظہر علی اور اسد شفیق گیبریل کی گیند پر بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے , یونس خان اور سمیع اسلم کریز پر موجود
شارجہ: پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔گیبریل کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت پہلے اوور میں دوپاکستانی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، اظہر علی اور اسد شفیق کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ یونس خان اور سمیع اسلم کریز پر موجود ہیں ۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس کے بعد گفتگو کے دوران کہا کہ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ جیت کر ان کی ٹیم کے کھلاڑی پر عزم ہیں کہ ویسٹ انڈیز کو سیریز کے آخری میچ میں بھی شکست دیں اور کلین سویپ کا اعزاز حاصل کریں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم شارجہ میں ٹیسٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کریں گے ، دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وہ اس میچ میں کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ اپنی ٹیم کا مورال مزید گرنے سے بچایا جائے ۔