کرکٹر شرجیل خان کے والد سہیل خان کہتے ہیں شرجیل نےکہا ہے کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا،کسی ملنے والے کےبارے میں پتا نہیں ہوتا کہ کون مجرم ہے اور کون نہیں۔ پی سی بی نے اسی بات پر معطل کیا ہے۔
شرجیل خان کے والد نےحیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ انہیں اس خبر سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔شرجیل نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ہوسکتا ہے کسی ایسے شخص سے ملاقات ہوئی ہو جسے شرجیل نہیں پہچانتا ہو اور وہ شخص مشکوک ہو۔ پی سی بی کی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد ہے ۔سچ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر خبر سنی ہے کہ کچھ کھلاڑیوں پر شک ہے، حیدرآباد: شرجیل جس ہوٹل میں ٹھہرا ہے وہاں 15 سو کمرے ہیں،بہت سےلوگ ملتے ہیں، آٹو گراف لیتے ہیں،ہوسکتا ہے کسی ایسے بندے سے ملاقات ہوئی ہو،لوگ کھلاڑیوں سے ملتے ہیں کھانا کھاتے ہیں، کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا ہوتا کہ کون اچھا ہے کون برا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل لیول کے کھلاڑیوں سے سب ملنا چاہتے ہیں ، بات کرنا چاہتے ہیں۔ لوگ شرجیل کے کھیل کو پسند کرتے ہیں، میں نے شرجیل کو خود کرکٹ سکھائی ہے، حیدرآباد: پی سی بی نے اسی بات پر معطل کیا ہے۔شرجیل کا کریکٹر غلط نہیں ہے، اپنے ہاتھ سے پودا لگا، مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک شک ہے، اس پر پی سی بی تحقیق کررہی ہے۔کل اس لئے بات نہیں کی کہ مجھے علم نہیں تھا،تحقیقات کرنے والے ٹیم پر مجھے اعتماد ہے، سچ سامنے آئے گا، شرجیل پر جتنی میری محنت ہے اس سےزیادہ پی سی بی کی انویسٹمنٹ ہے،الزام لگتا ہے، اگر آپ صاف ہیں تو کلیئر ہوں گے۔