سندھ کے سابق وزیرشرجیل میمن کی جیل میں طبیعت خراب۔ جیل ڈاکٹر نے جناح اسپتال سے فزیو تھراپسٹ اور نیوروسرجن کو بلوالیا۔
پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی، سینٹرل جیل کے چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے جناح اسپتال کو خط تحریر کیا گیا ہے ۔چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے شرجیل میمن کی سیدھی ٹانگ صحیح سے کام نہیں کررہی، جس کے لئے فزیو تھراپسٹ اور نیورو سرجن کی ضروت ہے ۔چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے 48 گھنٹے گزرجانے کے باوجود جناح اسپتال کی جانب سے فزیو تھراپسٹ اور نیوروسرجن نہیں بھیجے گئے ۔چیف میڈیکل آفیسر جیل کا کہنا ہے جیل میں یہ سہولیات دستیاب نہیں ہیں ، ڈاکٹرز شرجیل میمن کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف اور جگر کا عارضہ بھی تشخیص کرچکے ہیں