صاف ستھرے کھیل کو داغدار کرنے والے قانون کے شکنجے ،اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل ،شرجیل خان اور خالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف کی پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ میں یہ پہلی پیشی ہے جس میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کرکٹرز کے بیانات ریکارڈ کرےگا ۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پرباضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی اور چارج شیٹ بھی جاری کی جائے گی جو پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر نے تیار کی ہے ۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ معطل کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔دبئی میں مشتبہ افراد سے ملاقات کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں پر پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن کھیلنے پر بھی پابندی عائد ہے ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 31
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276