اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے وکلا کےساتھ ٹریبونل میں پیش ہوئے،دوسری طرف خالد لطیف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔
Sharjeel Khan’s with lawyers hearing in PCB tribunal
میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کے وکیل کا کہناتھاکہ الزامات اور ان کے دفاع کا معاملہ بعد میں آئے گا، ابتدائی سماعت میں ٹریبونل کے طریقہ کار اور آئندہ کارروائی پر بات ہوئی ۔ سماعت کے آغاز پر شرجیل خان نے پی سی بی ٹریبونل کے سامنے بکیز سے رابطوں اور اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر صفائی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ابتدائی سماعت تھی،معاملہ ٹربیونل کے سامنے ہے ،اس پر بات نہیں کی جاسکتی، کیس سے متعلق ٹربیونل پریس ریلیز جاری کرے گا۔