پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو کرپشن کیس میں کل سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔ پانچ ارب ستتر کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں سندھ کے سابق وزیر اطلاعات کی ضمانت منسوخ کردی گئی تھی۔
گرفتاری سے بچنے کے لیے شرجیل میمن 6 گھنٹے تک عدالت کے احاطے میں موجود رہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوتا رہا۔ گرفتاری کے موقع پر شدید دھکم پیل کے دوران شرجیل میمن کی قمیص کے بٹن ٹوٹ گئے، گیارہ شریک ملزمان بھی عدالت کے باہر سے گرفتار کیے گئے ہیں۔