لاہور: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی کا کہناہے کہ شرجیل میمن کو نیب کی چھترول ہوگی تو سب کچھ اُگل دیں گے۔
Sharjeel Memon will spill out everything after chtrul of the NAB, Abid Sher Ali
بلوکی پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں پناہ لیں یا کہیں اور جاکر بیٹھیں انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا اور ان سمیت جس نے بھی اربوں روپے کی لوٹ مار کی انہیں عدالتوں اور عوام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جب تک ماڈل ایان علی جیل میں تھی تو پیپلزپارٹی کے تمام رہنماؤں کی زبانوں پر تالے لگے تھے اور ماڈل کے بیرون ملک جاتے ہی سی ڈی بیچنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں اور چوہدری نثار کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ کچھ بھی کہیں ہم نے ملک سے چور، لٹیروں اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کرنے کا عزم کررکھاہے، شرجیل میمن کو نیب کی چھترول ہوگی تو سب کچھ اُگل دیں گے،