خاتون رکن اسمبلی اپنا بیگ دوسرے رکن کی سیٹ پر رکھ کر چلی گئیں ، بیگ کو پانی میں ڈال دیا جائے :سپیکر آغا سراج درانی کا مشورہ
کراچی (یس اُردو) سندھ اسمبلی میں شرمیلا فاروقی کے بیگ نے کھلبلی مچا دی ۔ سپیکر سندھ اسمبلی نے بیگ پانی میں ڈالنے کا مشورہ دے دیا ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران مشکوک بیگ کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی ۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو مشکوک بیگ کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بیگ کسی خاتون کا ہے ، اسے پانی میں ڈال دیا جائے ۔ اس کے ساتھ ہی سپیکر نے مشکوک بیگ ایوان میں آنے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ بیگ شرمیلا فارقی کا تھا جو اپنا بیگ دوسرے رکن کی نشست پر رکھ کر ایوان سے چلی گئی تھیں ۔