counter easy hit

نیوکلیئر سپلائی گروپ کا ممبر بننے کیلئے پاکستانی کوششیں تیز

Sharp's efforts

Sharp’s efforts

ممبر بننے کے بعد سول جوہری ٹیکنالوجی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا دور ہونا یقینی ہوجائے گا :ذرائع
اسلام آباد (یس اُردو ) پاکستان نے نیوکیلئر سپلائی گروپ کا ممبر بننے کے لیے کوششیں مزید تیز کر دیں ۔ حمایت حاصل کرنے کے لیے روس سمیت دنیا کے اہم ممالک سے رابطے کیے گئے ہیں ۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے سے پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہوں گے ۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے کے لیے پاکستان کی کوششیں تیز ، ممبر بننے سے سول جوہری ٹیکنالوجی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا دور ہونا یقینی ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پاکستان پر سول جوہری ٹیکنالوجی کے دروازے کھل جائیں گے ۔ تجزیہ کار کہتے ہیں پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موثر ہونے کی عالمی دنیا پہلے ہی معترف ہے ۔ نیو کلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے سے پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر اہم مقام حاصل ہو جائے گا ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ممبر بننے سے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری ہو سکیں گی اور تیز رفتار معاشی ترقی کا خواب بھی پورا ہو گا ۔