گلیانہ(نامہ نگار)شمسہ فری ووکیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ کے زیر اہتمام تین روزہ ریسکیو 1122ٹریننک کورس کے دوسرے روز الخدمت فاونڈیشن ضلع گجرات کے راہنما سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے ٹریننگ کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٓپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ گلیانہ جیسے دیہاتی علاقے میں آپ لوگوں کو فری ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122کے تحت بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کورس بھی کروانے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے آپ اپنے گھراور محلے میں کسی قسم کی ایمرجینسی کی صورت میں سے بے بسی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اس سے نبٹ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے چئیر مین حاجی امتیاز احمد ، ایڈمنسٹریٹر عزیزالرحمان مجاہد اور پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جو اتنے خلوص اور محنت سے بے وسیلہ اور بے سہارا خواتین کو ہنر سکھا کر اپنے پاوں پہ کھڑا کرنے کے مختلف پراجیکٹس پہ کام کررہے ہیں۔اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے راہنما حافظ محمد اجمل چیچیاں نے کہا کہ عزیزالرحمان مجاہد نے جس مختصر مدت میں بے سروسامانی کے عالم میں جس طرح اتنے وسیع پراجیکٹس پہ کام کا آغازکیا اس پہ ہم ان کو زبردست خراج پیش کرتے ہیں اور انہیں اپنی طرف سے اس مشن میں دامے درمے سخنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں