بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کے والدین کا تعلق لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے تھا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی لاہوری نکلیں۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین کا تعلق لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے تھا۔ گزشتہ دورہ پاکستان میں دھرم پورہ بھی گئی تھی۔ مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ اور مختلف امور پر بات ہوتی رہی۔ اسی دوران سشما سوراج نے انھیں اپنے لاہور سے تعلق کی بات بھی بتائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ ۔ آپ کے دورے سے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔