counter easy hit

سشما سوراج آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گی

sushmameetnawaz-today-pakindiarelation_12-9-2015_206758_l. [downloaded with 1stBrowser]اسلام آباد……پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کی نویدپیدا ہوگئی، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج وزیراعظم نوازشریف سے ملیں گی۔منگل کی شام وہ نئی دلی سے اسلام آباد پہنچیں، ایئرپورٹ پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندیسہ لائی ہوں کہ رشتے مزید اچھے ہوں۔سشما سوراج افغانستان سے متعلق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچی ہیں۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کانفرنس کے شرکا کو عشائیہ دیا، جس میں سشما سوراج نے بھی شرکت کی، بھارتی وزیر خارجہ عشایئے میں پہنچیں تو سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا، کھانے کی میز پر بھی دونوں ہم منصب ساتھ بیٹھے۔