لاہور: رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، کسی بھی سیاستدان کا تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاستدانوں کو نا اہل کرنے کے منفی اثرات ہوتے ہیں، شیخ رشید نواز شریف کی چاپلوسی کرتے تھے، 25 جولائی کو شیخ رشید سیاسی موت سے ہمکنار ہوں گے۔درخواست گزار شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے حقائق چھپانے کا اعتراف کیا اور کہا الزام درست ہے لیکن ان سے غلطی ہوئی، میرا کیس 18 ماہ الیکشن ٹریبونل میں چلا۔ انہوں نے کہا عدالتوں پر اعتماد ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلہ پاناما پر نہیں اقامہ پر آیا، انصاف کے حصول کے لیے ہر عدل کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔