counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ نے 15افراد کی بازیابی کیلئے نوٹسز جاری کردیے

SHC been issued notices for the recovery of 15q

SHC been issued notices for the recovery of 15

سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کے 3 سیکورٹی گارڈز سمیت15 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں نجی کمپنی کے 3سیکورٹی گارڈز سمیت 15 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواستوں میں مؤقف اختیارکیاگیا ہے کہ نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈز، دو سگے بھائیوں طارق ،ساجد اور دیگر شہریوں کو رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے تمام شہری کئی ماہ سے لاپتا ہیں ،جنہیں بازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، انچارج سی ٹی ٹی، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے24 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website