کراچی……سندھ ہائی کورٹ کے ناظر نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔
فشری کے لیگل ایڈوائزر شہزاد قمر ایڈووکیٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے ناظر نے اس سلسلے میں یکم جنوری 2016 ءکی تاریخ سے اپنا حکم نامہ جاری کیا تھا جسے منسوخ کردیا اور نیا حکم جاری کیا جس میں 637 فشری ملازمین کی فہرست پر نظرثانی کا حکم دیا گیا ہے۔رجسٹرار ہائی کورٹ نے فشری کے اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ بینک کو فون کرکے تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر روک دی۔رجسٹرار نے لیگل ایڈوائزر شہزاد قمر کو حکم دیا ہے کہ وہ چھان کے بعد ملازمین کی نئی فہرست تیار کریں جسے 3دن میں ناظر کو پیش کریں۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے۔فشری کے خود ساختہ اور غیر قانونی منیجر حاجی ولی محمد نے اپنا اور صابر بھائیا نامی مطلوب شخص کا نام بھی نئی لسٹ میں شامل کردیا۔ جس پر مخالف فریق نے اعتراض کیا تو رجسٹرار نے حکم جاری کیا۔