سندھ ہائی کورٹ نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (ایل اے آر پی )کے نام پر چائنا کٹنگ کے کیس کی سماعت ٹرائل کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر چلا کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے نام پر 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کاکیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ سماعت میں عدالت نے سابق ڈائرکٹر فرید کی دوسری بار درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ نیب کا کہنا تھا کہ ملزم نے منصوبے پر چائنا کٹنگ کرکے فروخت کردیا تھا اور ملزم 2015 سے جیل میں ہے۔