کراچی……سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے ایف ٹی سی شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔بل بورڈ ہٹانے سے متعلق درخواست سماجی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ عدالت اس سے قبل متعدد بار بل بورڈز ہٹانےکا حکم دے چکی ہےلیکن حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاہے۔درخواست میں ذمے داروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ایف ٹی سی شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔