معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، پہلے وہاں سے کوئی فیصلہ آجائے اس کے بعد سماعت کریں گے :عدالت کا جواب
کراچی (یس اُردو) ایان علی کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ بند ہوگیا ، عدالت نے ماڈل گرل کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث مسترد کردی ، ہر روز ایک نئی مشکل ، نیا امتحان ، ایان علی کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی دروازہ بند کر دیا ۔ ڈالر گرل جائے تو جائے کہاں ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ ہوگا ، اس کے بعد سماعت کریں گے ۔ ایان علی نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے باوجود تیسری مرتبہ ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا ہے ۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔