کراچی (یس اردو نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی فوری سماعت کی درخواست پر وفاقی حکومت سے 25 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کی فوری سماعت کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 25 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ میں 86 سال کی سزا بھگت رہی ہے ۔ وہ قوم کی بیٹی ہے اسے پاکستان لایا جائے