چمن میں پکڑے جانے والے ایجنٹ کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، مقدمہ درج کر لیا گیا ، تحقیقات شروع
چمن (یس اُردو) ایف سی کی چمن کے علاقے شہدان میں کارروائی ، افغان انٹیلی جنس ایجنٹ گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے شہدان میں کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ایجنٹ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 4 ایس ایم جی ، 5 مکس رائونڈز ، سنیپر سکوپ ، 10 بال بیرنگز ، 3 وائرلیس سیٹ ، ایل یم جی بٹ ، دھماکہ خیز مواد بنانے والے آلات ، 75 ڈیٹونیٹرز فیوز بڑے اور 30 ڈیٹونیٹرز فیوز چھوٹے ، دوربین سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے جبکہ افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کی نشاندہی پر ایک اور کمپائونڈ سے 21 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔ اسلحہ اور گولہ بارود کو صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔