counter easy hit

وہ آج معروف ترین اداکارہ ہے، یہ کون ہے؟ تصاویر دیکھ کر آپ گھوم جائیں گے

She is the most famous actress today, who is she? You will go around looking at the pictures

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مسلمان اداکارہ انجم فقیہہ نے پہلی بار ایک انٹرویو کے دوران اپنی کہانی پوری دنیا کے سامنے بیان کی، اپنے اس انٹرویو میں انہوں نے برقع چھوڑ کر بکنی پہننے تک کے سفر پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔کنڈلی بھاگیہ سیریل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ انجم فقیہہ نے بمبئی ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا خاندان انتہائی قدامت پسند ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اداکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا۔



اداکارہ کے مطابق ان کے گھر میں ٹی وی دیکھنا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا ، پہلی بار ان کی ضد کی وجہ سے اس وقت ٹی وی آیا جب وہ نویں جماعت میں پڑھتی تھیں، ٹی وی آنے کے باعث ان کے دادا اتنے ناراض تھے کہ انہوں نے 2 سال تک ان کے گھر قدم نہیں رکھا۔انجم فقیہہ نے بتایا ’ میرے والد چاہتے تھے کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے لیکن جب 2009 میں میں نے ماڈلنگ کرنے کے بارے میں بتایا تو وہ کافی ناراض ہوگئے، میرے والد نے کہا کہ اگر انجم شوبز میں جائے گی تو اسے گھر چھوڑنا پڑے گا، والد کی اس بات کے بعد میں نے اپنا برقع الگ رکھا اور بیگ لے کر گھر چھوڑ دیا۔‘اداکارہ نے بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر ممبئی آگئیں اور ایک سٹور پر سیلز ایگزیکٹو کے طور پر پرفیوم بیچنا شروع کردیا ، ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن گھر والے اتنے سخت ناراض تھے کہ انہوں نے کبھی انہیں فون نہیں کیا۔ ’ میں نے ممبئی آکر ماڈلنگ شروع کی، ایک اسائنمنٹ گووا میں ملی جس میں بکنی فوٹو شوٹ کرانا تھا، اس کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے ایک سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website