لندن(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف میں باہمی کوئی اختلاف نہیں ہے ، شہباز شریف سیاست چھوڑ سکتے ہیں بھائی کو نہیں، شہباز شریف کے متعلق جان بوجھ کر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں،
حکومت کی پالسیوں کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بند ہورہی ہے شرح نمو میں بھی نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں ؟ پی ٹی آئی حکومت کارکردگی دکھاتی تو ہم بھی اس کی حمایت میں بولتے ۔ اسحاق ڈار نے لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ سائیکل پر دفتر جایا کروں گا لیکن وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ جو زیرو ہونا چاہئے تھا وہ اٹھارہ فیصد بڑھا دیا گیا ہے ۔ پھر ہم بہت ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں کہ جو یو ٹرن نہیں لے سکتا وہ لیڈر ہی نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ملکی نظام نہیں چلتے جو اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا وہ لیڈر نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی پالسیوں کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بند ہورہی ہے شرح نمو میں بھی نمایاں کمی آرہی ہے ، کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کارکردگی دکھاتی تو ہم بھی اس کی حمایت کرتے۔