لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپنا آج قوم کے مستقبل پر قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں