counter easy hit

شہباز شریف کا برطانوی اخبار ’ ڈیلی میل ‘ پر مقدمہ۔۔۔ ابھی تک مقدمہ درج کیوں کروا سکے؟ صحافی ’ڈیوڈ روز ‘ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ شہباز شریف نے مجھ پر یا میرے اخبار پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا کہنا تھا کہ مجھ سے کئی پاکستانی پوچھتے ہیں کہ کیا شہبازشریف نے مقدمہ کیا ہے ؟

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک خبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب اورایسیٹ ریکوری یونٹ شہباز شریف سے تحقیقات کررہے ہیں۔ اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ شہبازشریف کیوں مقدمہ نہیں کررہے، دراصل شہباز شریف کیسز میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے زلزلہ فنڈز میں کرپشن کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے انہیں عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھا۔شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ میرے لیگل نوٹس کے جواب میں‌ ادارے نے 22 اگست تک جواب دینے کا اعلان کیا، ان کے صحافی ڈیوڈ روز نے بھی 17 اگست کو جلد جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، لیکن میرے وکیل کو تاحال کوئی جواب نہیں‌ ملا۔ لیکن شہباز شریف کے اس دعوے کو برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے مسترد کر دیا تھا۔ ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کو اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلی میل نے کئی روز پہلے آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا، لگتا ہے کہ آپ کے وکلا آپ کو بتانا بھول گئے ہیں۔ برطانوی صحافی نے مزید کہا تھا کہ جعلی خبرنہیں دی، میں اپنی خبر پر قائم ہوں اور جعلی خبر دینے کے شہباز شریف کے الزام کو مسترد کرتا ہوں۔SHEHBAZ SHARIEF, FILED, CASE, AGAINST, DAILY MAIL, NEWS, CHANNEL, WHO, PUBLISHED, STORY, OF, HIS, CORRUPTION, IN, FLOOD, RELIEF, FUND, AND, MONEY, LAUNDERINGSHEHBAZ SHARIEF, FILED, CASE, AGAINST, DAILY MAIL, NEWS, CHANNEL, WHO, PUBLISHED, STORY, OF, HIS, CORRUPTION, IN, FLOOD, RELIEF, FUND, AND, MONEY, LAUNDERINGSHEHBAZ SHARIEF, FILED, CASE, AGAINST, DAILY MAIL, NEWS, CHANNEL, WHO, PUBLISHED, STORY, OF, HIS, CORRUPTION, IN, FLOOD, RELIEF, FUND, AND, MONEY, LAUNDERING

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website