وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کےو زیراعظم کے امیدوار شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے القدس کے معاملے پر شہبازشریف کے کردار کو سراہا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سعودی ولی عہد کے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج رات سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔