counter easy hit

آج کی سب سے بڑی خبر : شہباز شریف نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو کیا پیشکش کر ڈالی ؟ وزیراعظم بننے کے لیے کیا کچھ کرنے کو تیار ہیں ؟ ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک صاحب ہیں ان کا نام ہے شہباز شریف۔ وہ مفاہمت کے علمبردار ہیں اور اسی متعلق بات کرتے ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ دراصل آصف زرداری کی بجائے

شہباز شریف کو نیلسن منڈیلا کہنا چاہئے۔ میں آپ کو آج ایک بات صاف الفاظ میں بتا رہا ہوں کہ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ وہ بس کسی طریقے سے وزیراعظم بن جائیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی وفاداری کا یقین بھی دلا رہے ہیں۔ ایک کام یہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف نواز شریف کا کہنا ہے کہ گرمیاں تو گزر گئی ہیں اور سردیوں میں جیل میں رہنا مشکل نہیں ہے۔ حکومت اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔ اسٹیبشلمنٹ وقت کے ساتھ ساتھ غیر جانبدار ہوتی جائے گی۔ اتنی زیادہ نہیں لیکن ہو گی ضرور۔ اس کے علاوہ بےروزگاری اور غربت بھی بڑھے گی اور نواز شریف اسی وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ میرا خیال ہے مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں آزادی مارچ میں 50ہزار تک لوگ لاسکتے ہیں۔ مولوی صاحب ! کے ورکر کی ہیبت ایک آدمی سے دگنی ہوتی ہے۔عمران خان اور طاہر القادری اتنے آدمی نہیں لاسکے تھے۔ جبکہ ن لیگ کو اچھی ڈیل مل جائے گی۔ علاج کروانے ملک سے باہر تو جا سکیں گے؟ اینکر پرسن کے اس سوال پر انہوں نے کہا میرا تجزیہ اور خبر ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہوتی جائے گی۔ شرط یہ ہے عمران خان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، کشمیر کے معاملے میں ان کی پرفارمنس اچھی ہے، جس کا ان کو فائدہ بھی پہنچ رہا ہے۔ دیانتدار بھی ہیں لیکن حکومت کی کارکردگی بری نہیں بہت بری ہے۔

SHEHBAZ SHARIEF, OFFERED, PAKISTANI, ESTABLISHMENT, BIG, DEAL, IF, HE, CAN, BE, PRIME MINISTER, OF, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website