اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت کی ہے کہ شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی تعینات نہیں کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے تحت کمیٹی کے بلائے جانے والے اجلاس میں کمیٹی ارکان چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو صرف پارلیمانی کشمیر کمیٹی میں بطور رکن شامل کیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ فخر امام کی وفاقی وزیر تعیناتی کے بعد شہریار آفریدی کو ان کی جگہ کشمیر کمیٹی میں شامل کیا ہے۔