جبکہ حملے میں شہریار آفریدی محفوظ رہے جبکہ گولی گاڑی کے شیشے کو پار نا کر سکی، واقعہ کے بعد انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر اپنا پیغام جا ری کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اس بات میں زرہ برابر بھی شک نہیں. دوران سفر ہوائی گولی آکر گاڑی کے فرنٹ شیشے پہ لگی جس میں شہریار آفریدی اور دوسر بیٹھے تھے. اللہ نے حفاظت کی اور گولی شیشے کے پار نا ہوسکی. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہمیشہ حق کے لئے بولیں. اے اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھنا،آمین۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو الیکشن کمیشن میں سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ شہریار آفریدی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے جب پارلیمنٹ ہاس کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچے تو قومی اسمبلی کے سیکیورٹی پر مامور عملے نے شہریار آفریدی کو پارلیمنٹ ہاس میں داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن میں سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جس پر رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی واپس چلے گئے،علاو ہ ازیں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کےرہنما شہریار آفریدی کی رکنیت معطلی کی تصدیق کر دی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہر یار آفریدی اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے واحد رکن قومی اسمبلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ 15 اکتوبر 2016 کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان کی رکنیت معطل کی گئی۔ شہر یار آفریدی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے واحد رکن قومی اسمبلی ہیں۔ شہر یار آفریدی کی معطلی کا نوٹیفکیشن سپیکر کو بھجوا دیا تھا۔ ای سی پی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہر یار آفریدی قانون کے تحت قومی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے، اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے پر ہی ان کی رکنیت بحال ہو گی۔ )