جنیوا، وفاقی وزیرشہریار خان آفریدی کی جنیوا میں تحریک انصاف فرانس کے راہنمائوں سے ملاقات، یاسرقدیر کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد اورخراج تحسین
جنیوا؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنمائوں سے جنیوا میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرشہریار آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اوورسیز راہنما پاکستان کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان نے جب کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اس وقت پورے یورپ سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کورنسل کے باہر کشمیریوں کی حمایت کیلئے بہترین کرداراداکیا۔ انہوں نے یاسرقدیر اور تحریک انصاف فرانس کے وفد میں شریک راہنمائوں کا جنیوا پہنچنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسرقدیر بہترین ٹیم لیڈر ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ یاسرقدیر نے وفاقی وزیر کا شکریہ اداکیا اور پارٹی قیادت اور راہنمائوں کی طرف سے ان پر بھرپور اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Shehryar AfridiBhai giving me Congratulation for being appointed as Central Deputy Secretary Information
Publiée par Yasir Qadeer sur Mardi 17 décembre 2019