لندن ( یس نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو لندن کے رائل برومپٹن ہسپتال میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہریار خان کا لندن میں دل کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے، رائل برومپٹن ہسپتال میں ہونے والے آپریشن کے بعد شہریارخان کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے دل کی سرجری کامیاب رہی اور انہیں آئندہ 10روز میں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل جائے گی تاہم شہریارخان کو مکمل صحت یاب ہونے میں 2سے 3ماہ آرام کا عرصہ درکار ہے۔دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کو 3ماہ تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، شہریار خان ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگر وہ اس عہدے پر برقرار رہے تو لندن سے ٹیلی فون پر ہی بورڈ کے معاملات چلائیں گے تاہم امکان ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیں۔واضح رہے کہ آئین کے مطابق کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین منتخب کرسکتا ہے جبکہ استعفیٰ کی صورت میں پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ وزیر اعظم انتخاب کے ذریعے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا حکم بھی دے سکتے ہیں