counter easy hit

مقامی حکومت کے تھت قائم بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں، شہزاد احمد حمید

Shehzad Ahmed Hameed

Shehzad Ahmed Hameed

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کسی بھی علاقے میں عوام کو بنیادی سہولیات پہچانے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے مقامی حکومت کے تھت قائم بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ادارے اسی وقت بخوبی انجام دے سکتے ہیں جب ان میں کام کرنے والے افسران محکمہ کے رولز اور ریگولیشنز سے آگاہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیدمی لالہ موسی کے ڈائریکٹر ، شہزاد احمد حمید نے گلگت بلتستان سے تشریف لائے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے لئے منعقدہ چار ہفتے کی تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے کیا۔ انھوں نے کہا یہ تربیتی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف کے حصوصی پیکج کا حصہ ہے جس کے تحت وہ گلگت بلتستان کے تمام افسران کو پنجاب میں تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہی وجہ ہے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی نگرانی میں اکیڈمی ہذا میں پہلی مرتبہ بین الصوبائی رابطوں کو بڑھانے کے لئے اس تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام تین مرحلوں میں جاری رہے گا۔ اگلے دو مرحلوں میں گلگت بلتستان کے ڈیویلپمنٹ آفیسرز ، پراجیکٹ مینجرز اور انجئینرز کو اسی طرح چار چار ہفتوں کی تربیت دی جائے گی۔ دوران تربیت افسران کو پنجاب میں مختلف بلدیاتی اداروں اور دفاتر میں بھی بھیجا جائے گا جہاں وہ عملََ کام کرنے طریقہ کار سے آگاہ ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں فیکٹی ممبران طاہر ضیاء، قمر رضا شہزاد، محمد طارق شیخ، ملک محمد اسحاق، امتیاز چیمہ، عمران نسیم اور دیگر اہلکاران نے بھی شرکت کی۔