counter easy hit

پاکستان رمضان پیکج کیلئے صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کا ایک ٹن چاول کا عطیہ لائق تحسین ہے، قاری فاروق احمد گورسی ممبر ایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل اورآرگنائزرز پاکستان رمضان پیکج عبدالقدیر اورعمیر بیگ کو عظیم جذبہ اظہار پر خراج عقیدت، شیخ جاوید طارق

پاکستان رمضان پیکج کیلئے صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کا ایک ٹن چاول کا عطیہ لائق تحسین ہے، قاری فاروق احمد گورسی ممبر ایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل اورآرگنائزرز پاکستان رمضان پیکج عبدالقدیر اورعمیر بیگ کو عظیم جذبہ اظہار پر خراج عقیدت، شیخ جاوید طارق

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر شیخ جاوید طارق نے پاکستان رمضان پیکج کیلئے ایک ٹن چاول کا عطیہ دینے پر صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً دیار غیر میں مزدوروں اور غریب ہم وطنوں کی روزہ کشائی کیلئے سخاوت کرنا اللہ کے مقرب بندوں کا کام ہے۔ اللہ کریم کا خاص کرم ہے کہ اس نے میاں محمد حنیف صاحب کو یہ سعادت عطافرمائی ہے۔ اللہ کریم ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائیں۔
انھوں نے کہا کہ ممبرایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی کا جذبہ بھی لائق تحسین ہے کہ ان کے توسط سے یہ عظیم خدمت انجام دی گئی۔ پاکستان رمضان پیکج کے آرگنائزرز ممتاز سماجی راہنمائوں عبدالقدیر اورعمیر بیگ کی کوششوں کو سرخ سلام جنھوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں اللہ کریم کی رحمتیں اوربرکتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کیا ہے اور تمام مزدوروں اور غریب پاکستانیوں کیلئے سب سے اہم قدم اٹھایا ہے اللہ کریم ان کی توفیقات خیر میں بھی خیر وبرکت عطا فرمائیں۔الہی آمین

ارشاد باری تعالی کا مفہوم ہے : ’’اصل نیکی اسی میں نہیں کہ تم اپنا منہ مشرق کی طرف کرلو یا مغرب کی طرف بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ لوگ اللہ پر ایمان لائیں اور قیامت کے دن پر، فرشتوں پر اور اللہ کی کتابوں پر، اور تمام پیغمبروں پر اور اللہ کی محبت میں مال دیں اپنے رشتہ داروں کو اور یتیموں کو اور غریبوں کو اور مسافروں کو اور سوال کرنے والوں کو (فقراء) اور گردن چھڑانے میں (قیدی اور غلام کو آزاد کرانا)۔‘‘ (سورہ بقرہ)

قرآن حکیم میں اللہ تعالی کے فرمان کا مفہوم ہے: ’’ان لوگوں کی مثال جو اپنا مال اللہ تعالیٰ کی رضا کی طلب میں دل کی خوشی اور یقین کے ساتھ خرچ کرتے ہیں، اس باغ جیسی ہے جو اونچی زمین پر ہو اور زور دار بارش اس پر برسے اور وہ اپنا پھل دگنا لائے اور اگر اس پر بارش نہ بھی برسے تو پھوار ہی کافی ہے اور اللہ تمہارے ہر کام دیکھ رہا ہے۔‘‘ (البقرہ)

SHEIKH JAVED TARIQ ADMIRES MIAN MUHAMMAD HANIF AND TEAM TO ORGANIZE PAKISTAN RAMZAN PACKAGE IN PARIS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website