خادم پاکستان شہباز شریف کی خواہش پر چین کا کرونا ایمرجنسی کیلئے فوری طبی سامان کی فراہمی خوش آئند ہے، شیخ جاوید طارق
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنازئر شیخ جاوید طارق نے کہا ہے کہ خادم پاکستان جناب شہباز شریف کی ایک آواز پر چین کا طبی سامان کی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے جبکہ صدر پاکستان اوروزیرخارجہ کس مقصد کے تحت چین کا دورہ کر کر آگئے جو ایک ماسک بھی نہیں لاسکے
خادم اعلیٰ کا آتے ہی خدمت کا سفر شروع ہونا ان کے عوام پاکستان کے حقیقی وارث ہونے کی دلیل ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی خصوصی اپیل پر چائنہ 100ونٹیلیٹرز 80 ہزار ٹیسٹنگ کٹس ماسک اور 10 ہزار حفاظتی سوٹ سمیت ادویات اگلے دو روز میں پاکستان بھیج رہا ہے ،ایسے کسی بھی اقدام کا وفاقی حکومت کی طرف سے عمل میں نہ آنا ان کی مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے۔