سنجیدہ اور ذمہ دار حکومتیں کرونا اور تیل اوردہشتگردی کے مسائل سے نبرآزما ہونے کیلئے تیار ہورہے جبکہ پاکستانی حکومت کو صرف شریف فیملی کے مصائب میں اضافہ کرنے کی فکر ہے، شیخ جاوید طارق
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم زمان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزرشیخ جاوید طارق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی ترجیحات انتہائی محدود سوچ کی عکاسی کرتی ہیں ۔ جبکہ دنیا کرونا اور تیل اوردہشتگردی کے مسائل کا سامنا کرنے کی وجہ سے پریشانیوں میں مبتلا ہے اور اس کا حل ڈھونڈنے کیلئے عرق ریزی کررہی ہے اسی وقت میں پاکستانی حکومت اوروزرا اسمبلی میں آکر اپوزیشن کو لتاڑنے اور شریف برادران کی طرف توجہ مبذول کروانے میں مصروف ہے۔
پاکستانی حکومت کی محدود سوچ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج بھی تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے کی بات نہیں کی جارہی، تمام تر ضروریات زندگی کی فراہمی کو یکسر نظرانداز کر کے حکومت شریف برادران کے معاملات کو سامنے رکھنا چاہتی ہے تاکہ کبوتر کی طرح قوم کے مسائل سے آنکھیں چرا کر لوگوں کو الجھاکر رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا محاسبہ تاریخ میں سب سے سخت ترین ہوگا کیونکہ یہ لوگ پاکستان اور پاکستانی عوام دونوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ اپنی نااہلیوں کو تسلیم کرتے جارہے ہیں پھر بھی براجمان ہیں ۔