counter easy hit

سلیکٹڈ وزیراعظم کے بعد اب جج اورفیصلے بھی سلیکٹڈ ہونگے، کشمیر کاذ اورمعیشت کو ناقابل تلافی نقصان کے بعد مسلم لیگ ن کے کیسز پرمامور ججز تبدیل کرنا غیر آئینی اورمزموم اقدام ہے، شیخ جاوید طارق

سلیکٹڈ وزیراعظم کے بعد اب جج اورفیصلے بھی سلیکٹڈ ہونگے، کشمیر کاذ اورمعیشت کو ناقابل تلافی نقصان کے بعد مسلم لیگ ن کے کیسز پرمامور ججز تبدیل کرنا غیر آئینی اورمزموم اقدام ہے، شیخ جاوید طارق

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر شیخ جاوید طارق نے شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اوررانا ثنااللہ کے کیسز پر مامورججز کی اچانک تبدیلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کی حکومت میں اب فیصلے بھی سلیکٹڈ ہوا کرینگے۔ کشمیر کاذ اور معیشت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والی سلیکٹڈ حکومت کو اب ججزاورعدلیہ کیساتھ کھلواڑ کرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے ملک میں اب انصاف نہیں لوگوں کو صرف تحریک انصاف کا آمرانہ نظام ہی ملے گا۔ اس سے ملک میں ایسا بگاڑ آئیگا جو نسلوں تک ٹھیک نہیں کیا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جج کا تبادلہ عدلیہ کی آزادی پر ایک گھناؤنا وار ہے ، سپریم کورٹ اس کارروائی کا نوٹس لے ،چیف جسٹس وزارت قانون کے اقدامات کو ختم کریں ، امید ہے چیف جسٹس تمام واقعات کی آزادانہ منصفانہ تحقیقات کروائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف رانا ثناء اللہ کے خلاف ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے،سلیکٹیڈ وزیر اعظم جب سے آئے ہیں ملک معاشی ابتری میں جا رہا ہے،ہم عمران خان کونازیوں کے طرز حکومت کو بھی شرما دیا ہے۔

sheikh javed tariq, chief organizer, pmln, France, says, selected, PM, now, wants, selected, judges, and, selected, decisions, by, them

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website