لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )نواز حکومت اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکی ہے کرپشن کاناسور ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیت الخلیل پٹرولیم کے ایم ڈی شیخ خالد محمود نے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والوں نے عوامی مسائل سے ہاتھ صاف کئے ہیں جواب بے نقاب ہو چکے ہیں پانامہ لیکس منظر عام پر آنے کے بعد نوا ز حکومت اقتدار میں راہنے کا حق کھو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی عوام کو میاں برادران کی چیرہ دستیوں سے نکالیں گے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب نااہل حکمران اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور پی پی پی برسر اقتدار آئیگی